مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ صاف، سرسبز اور محفوظ ماحول ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے ماحولیات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے
وفاقی حکومت ماحول دوست پالیسیوں، قابل تجدید توانائی کے فروغ اور قدرتی وسائل کے تحفظ کےلئے عملی اقدامات کر رہی ہے،جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ۔ 05 جون (اے پی پی):مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ صاف، سرسبز اور محفوظ ماحول ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے ماحولیات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک میں ماحولیات کے تحفظ، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل جاری ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ صاف، سرسبز اور محفوظ ماحول ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے ماحولیات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، پانی کی قلت، جنگلات کی کٹائی، فضائی آلودگی اور ماحولیاتی تنزلی آج پوری دنیا کے لیے سنگین چیلنج ہیں، پاکستان بھی ان اثرات سے محفوظ نہیں، اسی لیے وفاقی حکومت ماحول دوست پالیسیوں، شجرکاری مہمات، قابل تجدید توانائی کے فروغ اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک میں ماحولیات کے تحفظ، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل جاری ہے۔ انہوں نے عوام خصوصا نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ درخت لگانے، پانی کے محتاط استعمال اور صفائی ستھرائی کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ماحول کا تحفظ صرف حکومتی اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری کو اس قومی فریضے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہم صحت مند، خوشحال اور سرسبز پاکستان آنے والی نسلوں کے لیے چھوڑ سکیں۔انہوں نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلم لیگ (ن) ماحولیاتی تحفظ، پائیدار ترقی اور عوامی آگاہی کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔









