تھائی لینڈ میں ایشین بیلنس بائیک سائیکلنگ ایونٹ میں پاکستانی سائیکلسٹ کی شرکت

پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو سائیکلسٹ جن کی عمریں 2 سال اور 4 سال ہیں تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والی ایشین بیلنس بی بائیک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں

بنکاک۔6جون (اے پی پی):پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو سائیکلسٹ جن کی عمریں 2 سال اور 4 سال ہیں تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والی ایشین بیلنس بی بائیک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ہفتہ کو پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایونٹ میں دونوں رائیڈرز نے بین الاقوامی مقابلے میں قابل ستائش پرفارمنس دی اور ایونٹ کے دوران محمد حسن نے بوائز 2سال کی کیٹیگری میں 10ویں اور احمد حسن نے بوائز 4سال کی کیٹیگری میں 12ویں پوزیشن حاصل کی۔ ان کی شرکت پاکستان میں سائیکلنگ میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔چیمپئن شپ کا اہتمام کئی سالوں سے قومی سطح پر کیا جا رہا ہےاور اس سال اس میں ایشیا بھر کے شرکاکو شامل کرنے کے لیے توسیع کی گئی ہے جس سے یہ سائیکل سواروں کے لیے ایک باوقار بین الاقوامی مقابلہ ہے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے دونوں سائیکلسٹوں کے والدین کی سپورٹس مین شپ کی تعریف کی جنہوں نے اپنے بچوں کو تھائی لینڈ میں ہونے والی چیمپئن شپ میں شرکت کی اجازت دی۔ دونوں سواروں کے والدین پورے ایونٹ میں بچوں کے ساتھ مدد کر رہے ہیں۔ ٹیم کا انتظام ہارون جنرل کر رہے ہیں جو پاکستانی دستے کی نگرانی اور معاونت کے لیے تھائی لینڈ میں موجود ہیں۔ان سائیکلسٹوں کی شرکت اورکارکردگی پاکستان میں سائیکلنگ کے مستقبل کے لیے ایک مثبت علامت ہے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے۔