پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیف سلیکٹر اولمپیئن سمیع اللہ نے پاکستان انڈر18 ٹیم کو ایشیاء کپ میں برونز میڈل لینے پر مبادکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کی
چیف سلیکٹر پی ایچ ایف کی انڈر18ٹیم کو ایشیاء کپ میں برونز میڈل لینے پر مبادکباد

مزید خبریں
لاہور۔6جون (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیف سلیکٹر اولمپیئن سمیع اللہ نے پاکستان انڈر18 ٹیم کو ایشیاء کپ میں برونز میڈل لینے پر مبادکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ،
امید ہے کہ آئندہ ہماری ٹیم فائنل کھیلتی نظر آئے گی ۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ انڈیا کے خلاف میچ میں میں ایک خلش ہے کہ پاکستانی ٹیم مزید بہتر کھیل سکتی تھی ،جب سکور 1۔3 تھا تو ٹیم کو کھیل کو سلو کرنا چاہئے تھا تاکہ ان کا پیس رکتا اور پھر رزلٹ مختلف ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور دیگر عہدیداران پاکستان ہاکی ٹیم کو انڈر 18 ایشیاء کپ میں بھیجنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں جنوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا اورسلیکٹرز نے ایمانداری سے کھلاڑی سلیکٹ کئے ۔انہوں نے کہاکہ یہی جونیئر کھلاڑی بڑی ٹیم کا حصہ بنیں گے ،لیکن اس کے لئے ان کو سخت محنت کرنا پڑے گی








