آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے وارم اپ میچ میں سری لنکا کی کپتان چماری اتاپتو نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے94رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز جاری

مزید خبریں
لاہور۔7جون (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے وارم اپ میچ میں سری لنکا کی کپتان چماری اتاپتو نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے94رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ۔ڈربی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے8وکٹوں کے نقصان پر168 رنز بنائے۔اوپنرز منیبہ علی نے36 اور گل فیروزہ نے26 رنز بنا کر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا،تاہم منیبہ کے آئوٹ ہونے کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور ٹیم105 رنز پر6 وکٹیں گنوا بیٹھی۔کپتان فاطمہ ثنا نے26 گیندوں پر 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعی رنز168 تک پہنچایا۔جواب میں سری لنکا نے ہدف کا تعاقب انتہائی آسانی سے کر لیا۔کپتان چماری اتاپتو نے 58 گیندوں پر94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے اور5 چھکے شامل تھے۔ان کی اوپننگ پارٹنر وشمی گوناتھنے نے ناقابل شکست63 رنز بنائے اور سری لنکا نے 9 گیندیں قبل ہی فتح اپنے نام کر لی۔ایک اور وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے آئرلینڈ کو15 رنز سے شکست دی۔ بارش سے متاثرہ18 اوورز کے میچ میں جنوبی افریقا نے 134 رنز بنائےجس میں کپتان لورا وولوارڈٹ نے39 گیندوں پر 66 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم 120 رنز پر آل آئوٹ ہو گئی۔ماریزا نے کیپ نے24 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 68 رنز سے ہرایا۔کپتان امیلیا کیر نے28 گیندوں پر ناقابل شکست 51 رنز بنائے جبکہ سوزی بیٹس نے45 اور ایزی شارپ نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔بنگلہ دیش کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں خاطر خواہ مزاحمت نہ کر سکی اور مقررہ اوورز میں مطلوبہ ہدف سے کافی دور رہ گئی۔نینسی پٹیل نے 18 رنز دیکر4 وکٹیں حاصل کیں۔ادھر سکاٹ لینڈ نے نیدرلینڈز کو58 رنز سے شکست دی۔سکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے163 رنز بنائےجس میں ڈارسی کارٹر نے 33 اور پریاناز چیٹرجی نے ناقابل شکست32 رنز سکور کئے۔جواب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم105 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔کیتھرین فریزر نے3 جبکہ18 سالہ گیبریلا فونٹینلا نے 2 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا








