نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل آج اتوار کو کراچی ریجن وائٹس اور ایبٹ آباد ریجن اے بی ایس ڈویلپرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔میچ رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل( آج) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا

مزید خبریں
لاہور۔7جون (اے پی پی):نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل آج اتوار کو کراچی ریجن وائٹس اور ایبٹ آباد ریجن اے بی ایس ڈویلپرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔میچ رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔کراچی وائٹس کی قیادت سعود شکیل کریں گے جبکہ ایبٹ آباد ریجن اے بی ایس ڈویلپرز کی کپتانی شاداب خان کے سپرد ہوگی۔فائنل میں دونوں ٹیمیں ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے میدان میں اتریں گی۔کراچی وائٹس کے نمایاں کھلاڑیوں میں ابرار احمد، عبداللہ فضل، دانش عزیز، خواجہ محمد نافع اور شان مسعود شامل ہیں جبکہ ایبٹ آباد کی جانب سے معاذ صداقت، شاہزیب خان، کامران غلام، خوشدل شاہ، ارشد اقبال اور محمد وسیم جونیئر ایکشن میں نظر آئیں گے۔ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنرز اپ ٹیم 25 لاکھ روپے کی حقدار ہوگی۔فائنل میچ کی لائیو اسٹریمنگ پی سی بی لائیو ایپ پر دستیاب ہوگی۔علاوہ ازیں پاکستان میں شائقین کرکٹ میچ کو پی ٹی وی اسپورٹس، اے اسپورٹس، فاسٹ اسپورٹس اور جیو سپر پر براہِ راست دیکھ سکیں گے۔میچ کی لائیو اسٹریمنگ پاکستان میں ٹیپ میڈ اور بیرونِ ملک پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر بھی دستیاب ہوگی۔








