انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو سی آئی) کے زیر اہتمام ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس17جون سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگی ۔
ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ایونٹ 17جون سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگا
زیورخ۔8جون (اے پی پی):انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو سی آئی) کے زیر اہتمام ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس17جون سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگی ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ایونٹ کا89 واں ایڈیشن 17 سے 21 جون تک شیڈول ہے جس میں مختلف ممالک کے سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے شرکت کریں گے۔ ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 5مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 633.5 کلومیٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس میں 20 ٹیموں کے سائیکلسٹ ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 17جون سے شروع ہوکر 5 روز جاری رہنے کے بعد 21 جون کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹیم یو اے ای ٹیم ایمریٹس ایکس آر جی کے پرتگالی سائیکلسٹ جوائو المیڈا اعزاز کا دفاع کریں گے ۔









