ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو 1122 مانسہرہ نے یکم تا7 جون کے دوران مجموعی طور پر 66 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 54 مریضوں کو ریسکیو کیا

مانسہرہ۔ 08 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو 1122 مانسہرہ نے یکم تا7 جون کے دوران مجموعی طور پر 66 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 54 مریضوں کو ریسکیو کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ 44 میڈیکل کیسز، 10 ٹریفک حادثات، 8 آگ لگنے، 2 گولی لگنے، 1 ڈوبنے کا اور 1 دیگر متفرق واقعہ رپورٹ ہوا۔ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ریفرل سروس کے تحت 49 مریضوں کو بہتر علاج کے لئے ضلع کے اندر اور باہر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ایمرجنسی ہیلپ لائن پر مجموعی طور پر 3976 کالز موصول ہوئیں، جن میں 1805 معلوماتی/ڈراپ کالز اور 2105 جعلی یا غیر متعلقہ کالز شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جنگلات میں سیر و تفریح کے دوران احتیاط کا مظاہرہ کریں اور جلتی ہوئی سگریٹ، ماچس یا دیگر آتش گیر اشیاہرگز نہ پھینکیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو کی ہیلپ لائن 1122 پر مفت کال کریں۔