لاہور ہائیکورٹ نے پیرا فورس کی کارروائی درست قرار دے دی

لاہور ہائیکورٹ نے رہائشی علاقے میں قائم پلاسٹک فیکٹری کے خلاف (پیرا) کی کارروائی کو درست قرار دیتے ہوئے فیکٹری ختم کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔جسٹس جاوید اقبال وینس نے نجی پلاسٹک فیکٹری کی درخواست پر سماعت کی۔

لاہور۔19جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے رہائشی علاقے میں قائم پلاسٹک فیکٹری کے خلاف (پیرا) کی کارروائی کو درست قرار دیتے ہوئے فیکٹری ختم کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔جسٹس جاوید اقبال وینس نے نجی پلاسٹک فیکٹری کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف پراسیکیوٹر پیرا بیرسٹر مدثر اسحاق عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت پیرا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عوامی شکایات کی بنیاد پر کارروائی پیرا کے قانونی اختیار میں آتی ہے۔ فیکٹری کے وکیل نے استدلال کیا کہ فیکٹری بند کرانا یا ختم کرانا پیرا کے دائرہ اختیار میں نہیں بلکہ یہ معاملہ محکمہ ماحولیات کا ہے۔فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے پیرا کی کارروائی کو درست قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ پیر کے روز پیرا فورس کی موجودگی میں پلاسٹک فیکٹری ختم کی جائے۔

مزید خبریں