پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس سدھو نے حالیہ سفارتی کامیابیوں، مضبوط ملکی دفاع اور چیلنجنگ حالات میں متوازن بجٹ پیش کرنے پر ملکی اور عسکری قیادت کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے
کامیاب خارجہ پالیسی اور متوازن بجٹ پر حکومتی و عسکری قیادت کو خراجِ تحسی ن،چوہدری نصیر احمد

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس سدھو نے حالیہ سفارتی کامیابیوں، مضبوط ملکی دفاع اور چیلنجنگ حالات میں متوازن بجٹ پیش کرنے پر ملکی اور عسکری قیادت کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجث پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے چوہدری نصیر احمد عباس سدھو نے کہا کہ حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران جب یہ خطرہ پیدا ہو گیا تھا کہ جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، پاکستان نے ایک انتہائی ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے مؤثر ترین انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں شاید پہلی مرتبہ ملک کو عالمی سطح پر اس قدر اعتماد، احترام اور سنجیدگی سے سنا جا رہا ہے اور دنیا آج پاکستان کو ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر دیکھ رہی ہے، جو ہر پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے۔ رکن قومی اسمبلی نے ملکی دفاع اور بہادر افواج کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ وہی پاکستان ہے جس نے حالیہ ‘معرکۂ حق’ میں پوری دنیا کو اپنی طاقت، عزم اور صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ دکھایا۔ ہماری بہادر افواج، خصوصاً پاک فضائیہ نے ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،جب قوم متحد ہو اور قیادت متحرک ہو، تو کوئی بھی بیرونی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔ انہوں نے پاک فوج کی قیادت اور فیلڈ کمانڈرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لازوال قربانیوں کی بدولت پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے اور پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے دفاعی بجٹ کے اضافے کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے اسے وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا ے۔ معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے چوہدری نصیر احمد عباس سدھو نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت غیر معمولی معاشی اور علاقائی چیلنجز کا سامنا ہے۔ عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال اور بیرونی چیلنجز کے باوجود حکومت نے معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی بہترین کوشش کی ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان مشکل حالات کے باوجود ایسا بجٹ پیش کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا، جس میں معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ عوام کو ریلیف دینے کی بھی مخلصانہ کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ بجٹ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔








