وہاڑی ،محرم الحرام میں کریک ڈاؤن، شراب، منشیات، جوا اور ناجائز اسلحہ کیسز میں 15 ملزمان گرفتار

محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف وہاڑی پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف تھانوں کی کارروائیوں کے دوران شراب فروشوں، منشیات فروشوں، جواریوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 15 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔

وہاڑی۔19 جون (اے پی پی):محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف وہاڑی پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف تھانوں کی کارروائیوں کے دوران شراب فروشوں، منشیات فروشوں، جواریوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 15 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔ تھانہ صدر میلسی پولیس نے ملزم شوکت کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 90 لیٹر شراب، 70 لیٹر لاہن اور چالو بھٹی برآمد کر لی جبکہ تھانہ فتح شاہ پولیس نے ملزم اقبال سے 35 لیٹر شراب برآمد کی۔ تھانہ کرمپور پولیس نے مختلف کارروائیوں میں ملزمان راقب قریشی، ارسلان بھٹی اور شہریار راجپوت سے مجموعی طور پر 67 لیٹر شراب برآمد کی۔ پولیس نے اشتہاری ملزم کو فرار کروانے کے الزام میں الیاس سورو کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جبکہ بھٹہ عمر دین کے علاقے میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر چار جواریوں کو گرفتار کر لیا اور داؤ پر لگی نقدی و موبائل فون قبضے میں لے لیے۔ دوسری جانب تھانہ گگو پولیس نے تین سال پرانا چوری کا مقدمہ ٹریس کرتے ہوئے ملزم رضوان کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لی جبکہ گرفتار ملزم امتیاز کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا 30 بور پستول بھی برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے پستول برآمد کیے گئے جبکہ منشیات فروش نواز سے 800 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر، منشیات فروشوں، شراب فروشوں، جواریوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی

مزید خبریں