ایبٹ آباد پولیس نے بھابھی کو زندہ جلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق 19 جون کو تھانہ لورہ کی حدود سماکڑاھگا کے مقام پر عدیل نامی شخص نے اپنی 31 سالہ بھابھی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
ایبٹ آباد، بھابھی کو زندہ جلانے والا ملزم گرفتار

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 23 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے بھابھی کو زندہ جلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق 19 جون کو تھانہ لورہ کی حدود سماکڑاھگا کے مقام پر عدیل نامی شخص نے اپنی 31 سالہ بھابھی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ واقعہ کے بعد متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون نے دوران علاج اپنا وڈیو بیان بھی ریکارڈ کروایا جس میں اپنے دیور عدیل کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ وڈیو بیان اور دیگر شواہد کی روشنی میں تھانہ لورہ کی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ کے مختلف پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔








