چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے سیکرٹری وزارتِ انسانی حقوق عبدالخالق شیخ اور ڈی جی انسانی حقوق محمد ارشد کے ہمراہ کولمبو، سری لنکا میں منعقدہ سارک کانفرنس برائے انسدادِ تشدد اطفال میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
سارہ احمد نے سری لنکا میں منعقدہ سارک کانفرنس برائے انسدادِ تشدد اطفال میں پاکستان کی نمائندگی کی،ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔23جون (اے پی پی):چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے سیکرٹری وزارتِ انسانی حقوق عبدالخالق شیخ اور ڈی جی انسانی حقوق محمد ارشد کے ہمراہ کولمبو، سری لنکا میں منعقدہ سارک کانفرنس برائے انسدادِ تشدد اطفال میں پاکستان کی نمائندگی کی۔سارہ احمد نے کہا کہ اہم بین الاقوامی فورم پر پاکستان کی نمائندگی کرنے پر وزیر اعظم پاکستان محمدشہباز شریف کی تہہ دل سے شکر گزارہوں۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے اجلاس کے دوران پاکستان کی جانب سے بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر جامع بریفنگ دی۔بگوٹا میں کیے گئے وعدوں اور عالمی سطح پر طے شدہ اہداف کے تناظر میں پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے عملی اقدامات، حاصل شدہ کامیابیوں اور جاری اصلاحات سے شرکا کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کے حقوق کے تحفظ، ادارہ جاتی بہتری اور پالیسی اقدامات کے حوالے سے پاکستان کی پیش رفت کو تفصیل سے پیش کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمدشہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں بچوں کے تحفظ کے قومی عزم کو دنیا کے سامنے مثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔کولمبو میں منعقدہ جنوبی ایشیا وزارتی کانفرنس برائے انسدادِ تشدد اطفال کا انعقاد سارک، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) اور عالمی ادار ہ صحت کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔کانفرنس میں جنوبی ایشیا کے تمام سارک ممالک کے وزرا، سیکرٹریز، اعلی سرکاری حکام اور بین الاقوامی ماہرین بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کے تحفظ اور ان کے حقوق کا فروغ قومی ترجیح ہے۔
پاکستان نے بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر موثر قانون سازی، ادارہ جاتی اصلاحات اور مربوط حکمتِ عملی پر نمایاں پیش رفت کی ہے اورپاکستان میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس، چائلڈ پروٹیکشن انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم اور بچوں کے تحفظ کے لیے مختلف خدمات کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔پاکستان نے مثبت والدین سازی، بچوں کی پیدائش کے اندراج، آن لائن تحفظ اور چائلڈ میرج کے خاتمے کے لیے جامع اقدامات شروع کیے ہیں۔چیئرپرسن سارہ احمد نے مذید بتایا کہ بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے پاکستان کا پہلا قومی اسٹریٹجک ایکشن پلان تشکیل دیا جا رہا ہے جو تمام متعلقہ اداروں کو ایک مشترکہ فریم ورک کے تحت متحد کرے گا۔سارک، یونیسف اور عالمی ادار صحت کے اشتراک سے منعقدہ یہ کانفرنس خطے میں بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔
پاکستان بچوں کے خلاف تشدد، استحصال اور بدسلوکی کے خاتمے کے لیے سارک ممالک، یونیسف، عالمی ادار صحت اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ ہر بچے کو محفوظ، باوقار اور پرامن ماحول فراہم کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے اور پاکستان اس مقصد کے حصول کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرے گا۔بچوں کے تحفظ کیلئے کی گئی سرمایہ کاری دراصل قوم کے مستقبل پر سرمایہ کاری ہے۔ ترجمان چائلڈ پروٹیکشن کے مطابق سارک وزارتی کانفرنس میں پاکستان نے بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے،موثر تحفظِ اطفال نظام، مثبت والدین سازی اور آن لائن چائلڈ سیفٹی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔








