ہری پور ریسکیو 1122 کی ماہ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری

ریسکیو 1122 ہری پور نے ماہ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ادارے نے 403 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے امدادی خدمات فراہم کیں۔

ہری پور۔ 01 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122 ہری پور نے ماہ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ادارے نے 403 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے امدادی خدمات فراہم کیں۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران 272 میڈیکل،88 ٹریفک حادثات،18 آتشزدگی،6 لڑائی جھگڑے،2 ڈوبنے اور 17 دیگر واقعات میں امداد فراہم کی گئی جبکہ مجموعی طور پر 876 افراد متاثر ہوئے اور 7 جاں بحق ہوئے۔ ماہانہ رپورٹ کے مطابق کنٹرول روم کو 20 ہزار 55 کالز موصول ہوئیں جن میں 13 ہزار 830 جعلی یا غیر ضروری کالز تھیں۔ علاوہ ازیں ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت 86 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظاہر میاں نے شہریوں سے جعلی کالز سے گریز اور ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 سے تعاون کی اپیل کی۔