حافظ آبادمیں گرین الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا آغاز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے حافظ آبادمیں گرین الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا آغازکر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق،میاں شاہد حسین بھٹی،ایم پی اے،میاں عون جہانگر بھٹی ایم پی اے،مسلم لیگ ن کے رہنماء چودھری تہور حسین تارڑ،شیخ گلزار احمد نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں گرین بسوں کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

حافظ آباد۔ 01 جولائی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے حافظ آبادمیں گرین الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا آغازکر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق،میاں شاہد حسین بھٹی،ایم پی اے،میاں عون جہانگر بھٹی ایم پی اے،مسلم لیگ ن کے رہنماء چودھری تہور حسین تارڑ،شیخ گلزار احمد نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں گرین بسوں کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم حمید،اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری،اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر سرفراز احمد سمیت سرکاری افسران،ملازمین اور معززین کی بڑی تعداد افتتاحی تقریب میں موجودتھی۔

ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے گرین بسوں کا منصوبہ حافظ آباد کی عوام کے لیے ایک تحفہ ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اب اس گرین الیکٹرک بسوں کے آغاز سے عوام کی یہ سفرہی مشکل بھی آسان ہو جائیگی انکا کہنا تھا کہ جہاں یہ منصوبہ عوام کی سستی سفری سہولت ہے تو وہیں ماحول دوست منصوبہ بھی ہے ان بسوں سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہو گا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اراکین صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہمیشہ عوام کی بہتری اور خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح حافظ آباد میں بھی گرین بسوں کا آغاز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عوامی فلاحی اور تعمیر ترقی کے انقلابی اور سنہری دور کا منہ بولتا ثبوت ہے یہ گرین بس سروس سستی سفری سہولت اور اہلیان حافظ آباد کے لیے حکومت پنجاب کا انمول تحفہ ہے جس سے روزانہ ہزاروں لوگ مستفید ہو سکیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے حافظ آباد کی عوام سے کیا عودہ پورا کر دیکھایا اور آج اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر ہے کہ ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اراکین صوبائی اسمبلی،سر کاری افسران،ملازمین اور معززین نے بسوں میں سوار ہو کر بائی پاس اورشہر کا چکر بھی لگایا جہاں شہریوں نے گرین الیکٹرک بسوں اور معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کرتے ہوئے گل پاشی کی اور وزیر اعلیٰ مریم نواز زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔