فارسٹر عطاء اللہ غوری اور ریڈ انچارج کی بلندکوٹ میں کارروائی، بیاڑ کے 20 عدد نگ تحویل میں لیکر ڈویژنل آفس منتقل کر دیئے

محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر میں ٹمبر مافیا، غیر قانونی لکڑی کی نقل و حمل اور جنگلاتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں

ایبٹ آباد۔ 1 جولائی (اے پی پی):محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر میں ٹمبر مافیا، غیر قانونی لکڑی کی نقل و حمل اور جنگلاتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ ترجمان محکمہ جنگلات بٹگرام کے مطابق 30 جون 2026ء کو ڈویژنل فارسٹ آفیسر (ڈی ایف او) رفیق اللہ، ہزارہ ٹرائبل فارسٹ ڈویژن اور ایس ڈی ایف او بٹگرام جنید نظیر کی خصوصی ہدایات پر فارسٹر عطاء اللہ غوری اور ریڈ انچارج فارسٹر احمد سعید نے بلندکوٹ کے علاقہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 20 عدد نگ از قسم بیاڑ (47 مکسر فٹ) غیر قانونی لکڑی اپنی تحویل میں لیکر ڈویژنل آفس منتقل کر دی۔ محکمہ جنگلات بٹگرام نے جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت مختلف علاقوں میں چھاپہ مار مہم شروع کر رکھی ہے جو آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رہے گی۔ محکمہ جنگلات اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ قومی وسائل کی حفاظت اور جنگلاتی جرائم کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔