وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شاہین چوک کے قریب خاتون کو بچانے کی کوشش کے دوران فائرنگ سے ایئرفورس کے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خاتون کو بچانے کے دوران فائرنگ سے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شاہین چوک کے قریب خاتون کو بچانے کی کوشش کے دوران فائرنگ سے ایئرفورس کے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔اتوار کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ شہید کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔








