وہیل چیئر ہینڈ بال ٹورنامنٹ، پاکستان پولیس نے سلور میڈل جیت لیا

نیشنل اے فور وہیل چیئر ہینڈ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان پولیس وہیل چیئر ہینڈ بال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پاکستان پولیس کے کھلاڑی خان وینس، شاہد بھٹی اور نازیہ کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

لاہور۔6جولائی (اے پی پی):نیشنل اے فور وہیل چیئر ہینڈ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان پولیس وہیل چیئر ہینڈ بال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پاکستان پولیس کے کھلاڑی خان وینس، شاہد بھٹی اور نازیہ کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اعزازی شیلڈز اور نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ ایونٹ میں اسلام آباد، سندھ، پنجاب سمیت ملک بھر سے مختلف ٹیموں نے شرکت کی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پاکستان پولیس وہیل چیئر ہینڈ بال ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پولیس کے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی قابلِ تحسین ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد اور چیف سپورٹس آفیسر ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے بھی فاتح ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی کامیابی کو محکمے کے لیے اعزاز قرار دیا۔