ایچ ای سی نے جامعات کے فیکلٹی اراکین سے مشترکہ تحقیقی منصوبوں کے لئے درخواستیں طلب کر لیں

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے سرکاری اور نجی جامعات کے فیکلٹی اراکین سے پاک-فرانس پیریڈوٹ موبلٹی گرانٹ پروگرام (Phase XIII) کے تحت مشترکہ تحقیقی منصوبوں کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے سرکاری اور نجی جامعات کے فیکلٹی اراکین سے پاک-فرانس پیریڈوٹ موبلٹی گرانٹ پروگرام (Phase XIII) کے تحت مشترکہ تحقیقی منصوبوں کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ یہ پروگرام پاکستانی اور فرانسیسی محققین کے درمیان سائنسی و تحقیقی تعاون کو فروغ دینے اور محققین کے تبادلے کی حوصلہ افزائی کے لئے شروع کیا گیا ہے۔

ایچ ای سی کے مطابق پروگرام کے تحت اس مرحلے میں تین ترجیحی شعبوں میں تحقیقی تجاویز طلب کی گئی ہیں جن میں صحت کے علوم، پائیدار توانائی، زراعت اور غذائی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کی معاشیات شامل ہیں۔ ایچ ای سی کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2026 شام 4 بجے مقرر کی گئی ہے جبکہ آن لائن درخواستوں کا آغاز 6 جولائی 2026 سے ہوگا۔ درخواست گزاروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ کسی فرانسیسی فیکلٹی رکن کے ساتھ مشترکہ تحقیقی تجویز تیار کریں اور اسے Campus France پر جمع کرانا ایچ ای سی میں درخواست دینے کے لئے لازمی شرط ہے۔