سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے حقوق تاریخی، قانونی اور ناقابل تنسیخ ہیں، پانی ہماری شہ رگ ہے، یہ عوام، زراعت اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کیلئے ناگزیر ہے، طارق فضل چوہدری

سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے حقوق تاریخی، قانونی اور ناقابل تنسیخ ہیں، پانی ہماری شہ رگ ہے، یہ عوام، زراعت اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کیلئے ناگزیر ہے، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےکہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے حقوق تاریخی، قانونی اور ناقابل تنسیخ ہیں، پانی ہماری شہ رگ ہے، یہ عوام، زراعت اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔

پیر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس عالمی سطح پر تسلیم شدہ معاہدے کو کمزور کرنے کی کوئی بھی یکطرفہ کوشش اتنی آسان ہے اور نہ ہی قابل قبول، جتنا بھارت سمجھ رہا ہے، بین الاقوامی معاہدوں اور ذمہ داریوں کو یکطرفہ فیصلوں یا سیاسی عزائم کی بنیاد پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے جائز آبی حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم اور مکمل صلاحیت رکھتا ہے جبکہ انصاف، تعاون اور عالمی اصول ’’ون واٹر ون وژن‘‘ کی پاسداری جاری رکھے گا۔