"فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، سرگودھا میں کارروائی کے دوران 10 بجلی چور گرفتار۔”
فیسکو ٹاسک فورس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون، 10 بجلی چور گرفتار

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 06 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی ٹاسک فورس ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران 10 بجلی چوروں کو گرفتارکرلیا۔
پیر کو فیسکو ترجمان کے مطابق سپریٹنڈنگ انجینئر فیسکو سرگودھاریجن ابرار احمد خان کی ہدایت پر سب ڈویژنل آفیسرز نے فیسکو ٹاسک فورس ٹیموں کے ہمراہ سرگودھا شہر کے مختلف علاقوں طارق آباد، نوری گیٹ ایریاء، استقلال آباد ، لاہور روڈ ، کوئین چوک اورمحمدی کالونی میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں کیں اور بجلی چوری میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد رمضان ، ساجد احمد ، ناصر محمود، سلیم شاہ ، مجتبیٰ شاہ، احمد شیر، عامر خان، عصمت اللہ، غلام باقر، شفیق نواز شامل ہیں۔ انچارج فیسکو ٹاسک فورس نے بجلی چوروں کے خلاف بجلی چوری ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کروا دیئے ہیں ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔








