"پراونشل مینجمنٹ سروس کے 14ویں بیچ کے افسران کی پاسنگ آؤٹ تقریب، جدید تربیت سے آراستہ افسران پنجاب میں مؤثر، شفاف اور عوام دوست طرزِ حکمرانی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔”
پراونشل مینجمنٹ سروس کے تربیتی مراحل کی کامیاب تکمیل پر پاسنگ آئوٹ تقریب

مزید خبریں
لاہور۔6جولائی (اے پی پی):پراونشل مینجمنٹ سروس کے14ویں بیچ کے افسران کی تقرری کے بعد کے تربیتی مراحل کی کامیاب تکمیل پر پاسنگ آئوٹ تقریب کا انعقاد آج پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج، آرٹس اینڈ کلچر (پلاک) میں کیا گیا۔
مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام اس تقریب میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کر کے تربیت مکمل کرنے والے نئے افسران کی حوصلہ افزائی کی اور ان میں اسناد تقسیم کیں۔مختلف مقررین نے تربیت مکمل کرنے والے افسران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ افسران فیلڈ میں عوامی خدمت اور صوبے کی انتظامی بہتری میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری قانون،سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔








