پشاور: ریجنل پولیس آفیسر مردان قاسم علی خان نے پی آر او ٹو ڈی پی او مردان محمد فہیم کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ سے نواز دیا

"ریجنل پولیس آفیسر مردان کی جانب سے پی آر او محمد فہیم کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ سے نوازنا بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی اور خدمات کے اعتراف کا مظہر ہے۔”

پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر مردان قاسم علی خان نے پیر کو پی آر او ٹو ڈی پی او مردان محمد فہیم کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ سے نواز دیا۔

تر جمان مردان پولیس کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر مردان ریجن قاسم علی خان نے بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں، مثالی محکمانہ کارکردگی اور فرائض کی احسن انجام دہی پر ڈی پی او مردان کے پبلک ریلیشنز آفیسر (پی آر او) محمد فہیم کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ سے نوازا۔اس موقع پر آر پی او مردان نے محمد فہیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی کا اعتراف محکمہ پولیس میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور فرض شناسی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے، دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

مزید خبریں