آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہوگا

"آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی کا اہم اجلاس، انتظامی اور تکنیکی امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔”

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (کل) بدھ کو لیزر سٹی باؤلنگ کلب، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کریں گے۔ اجلاس میں چیمپئن شپ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا اور آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 8 سے 14 اگست تک لیزر سٹی باؤلنگ کلب، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین بائولرز حصہ لیں گے۔