"صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے 17ویں سینڈیکیٹ اجلاس میں تعلیمی، انتظامی اور مالی امور کا جائزہ لے کر ادارے کی بہتری کے لیے اہم فیصلوں پر غور کیا گیا۔”
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت سینڈیکیٹ اجلاس کا انعقاد

مزید خبریں
لاہور۔6جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کا 17 واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی عارف گل،وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر چوہدری اور ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاونٹس حماد الرب نے شرکت کی۔
ایم ایس الائیڈ ہسپتال ون ڈاکٹر فہیم یوسف و دیگر محکمہ جات کے افسران و سینڈیکیٹ ممبران نے بھی شرکت کی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران مختلف ایجنڈاز کے مندرجات پیش کئے گئے۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے16 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران الائیڈ ہسپتال ون فیصل آباد کو میڈیکل اور لیبارٹری سامان کی مرمت کی منظوری دی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران الائیڈ ہسپتال ٹو فیصل آباد کو630 اور 400 KVA کے ٹرانسفارمرز کی خریداری کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران الائیڈ ہسپتال ٹو فیصل آباد کو نئی میڈیکل ایمرجنسی میں ویٹنگ ایریا بنانے کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران الائیڈ ہسپتال ٹو فیصل آباد کو میڈیکل ایمرجنسی کے سامنے پیڈز ایمرجنسی بنانے کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کو پی ایچ ڈی پروگرامز شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کو ایچ ایس کے چائنیز لینگویج کورس شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کو کلینیکل کیئر کورس میں انٹیگریٹڈ نیوٹریشن شروع کرنے کی منظوری دی گئی اور سینڈیکیٹ اجلاس میں 2 سالہ،/ 4 سالہ نرسنگ ڈگری پروگرام میں MS شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں کے معاملات کے حل کیلئے یکساں پالیسی لانا چاہتے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا۔سرکاری ہسپتالوں کے معاملات کے حل کیلئے طبی درسگاہوں کے سینڈیکیٹ اجلاس متواتر کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عوام کے ٹیکسوں سے بنائے گئے سرکاری ہسپتالوں کو صحت کی بہترین علاج گاہیں بنانا ہمارا عزم ہے۔پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں کو معیاری ریسرچ پروان چڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔








