"کراچی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسافر کا گمشدہ بیگ تلاش کرکے مالک کے حوالے کر دیا، مؤثر پولیسنگ اور عوامی خدمت کی عمدہ مثال قائم کی۔”
موٹروے پولیس کی کارروائی ،گمشدہ بیگ ڈھونڈ کرمسافر کے حوالے کر دیا

مزید خبریں
کراچی۔ 06 جولائی (اے پی پی):کراچی پولیس نے مسافر کا گمشدہ بیگ ڈھونڈ کرمالک کے حوالے کر دیاہے۔پیر کو ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بذریعہ 130ہیلپ لائن مسافر نے اطلاع دی کہ مسافر کا بیگ بس میں رہ گیا ہے،بٹوے میں نقد ی 9ہزار سے زائد، شناختی و بینک کارڈز سمیت دیگر اہم دستاویزات موجود تھیں۔
موٹروے پولیس سائوتھ زون کے افسران نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ بس کو جامشورو ٹول پلازہ کے قریب روک کربس میں تلاش کرنے پر مذکورہ بیگ مل گیا جسے حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ مطلع کرنے پر متعلقہ شہری موٹروے پولیس کے دفتر پہنچا اور ضروری تصدیق کے بعد اپنا بٹوا اور تمام قیمتی اشیا ء وصول کر لیں۔شہری نے بروقت اور دیانتدارانہ کارروائی پر موٹروے پولیس کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے افسران کا شکریہ ادا کیا۔








