وفاقی وزیر شزہ فاطمہ کی سری لنکن صدر کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر ہنس وجیاسوریا سے ملاقات

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے سری لنکن صدر کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر ہنس وجیاسوریا سے ملاقات کی ہے

جنیوا۔6جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے سری لنکن صدر کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر ہنس وجیاسوریا سے ملاقات کی ہے۔​دونوں ممالک نے آئی ٹی سیکٹر میں تعاون بڑھانے اور بہترین طریقہ کار شیئر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔پیر کو وزارت آئی ٹی وٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ​پاک-سری لنکا دوطرفہ مذاکرات ڈیجیٹل اکانومی اور ای گورننس کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔​

ملاقات میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی خودمختاری پر تفصیلی گفتگوکی گئی۔​مالی سال 2025 میں پاکستان کی سری لنکا کو آئی ٹی برآمدات 424 ہزار ڈالرز رہیں۔​دونوں ممالک نے آئی ٹی سیکٹر میں تعاون بڑھانے اور بہترین طریقہ کار شیئر کرنے پر اتفاق کیا۔