"محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔”
لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
لاہور۔6جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطا بق صوبا ئی دارلحکومت لا ہور سمیت ر اولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہا ئوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا،، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، اوکاڑہ، قصور، نورپور تھل، بھکر، میانوالی، پاکپتن، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال میں بیشتر مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار میں موسلادھار بارش/ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تا ہم لا ہور سمیت پنجاب کے وسطی و با لا ئی علاقوں میں بعض مقاما ت پر ہلکی با رش ہو ئی۔گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ37 سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 49 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 149فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 194،اے آر سی 102،برکی روڈ 105،عسکری ٹین69،سی ای آر پی 119،ماڈل ٹائون 92،بیدیاں روڈ88 اور علامہ اقبال ٹاون میں 94 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔








