"وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ اور مصر کے نائب وزیر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے درمیان ملاقات، ڈیجیٹل تعاون، جدت اور باہمی شراکت داری کے فروغ پر تبادلۂ خیال۔”
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالو شزہ فاطمہ خواجہ سے مصر کے نائب وزیر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن محمود بدوی کی ملاقات

مزید خبریں
جنیوا ۔6جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے مصر کے نائب وزیر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن محمود بدوی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی، ٹیلی کام اور ڈیجیٹل گورننس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزارت آئی ٹی سے جاری بیان کے مطابق ملاقات جنیوا میں ورلڈ سمٹ آن دی انفارمیشن سوسائٹی کے موقع پر ہوئی۔فریقین کے درمیان اقوام متحدہ کے گلوبل ڈائیلاگ آن اے آئی گورننس کے موقع پر بھی اہم گفتگو ہوئی۔








