دوسری سندھ کلاسک پاور لفٹنگ اینڈ بینچ پریس چیمپئن شپ منگل سے شروع ہوگی

"دوسری سندھ کلاسک پاور لفٹنگ اینڈ بینچ پریس چیمپئن شپ کا آغاز 7 جولائی سے، ایونٹ پاور لفٹنگ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔”

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):سندھ پاور لفٹنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری دوسری سندھ کلاسک پاور لفٹنگ اینڈ بینچ پریس چیمپئن شپ(منگل،7 جولائی) سے سلیم حبیب یونیورسٹی، آڈیٹوریم میں شروع ہو گی۔

گزشتہ روز سندھ پاور لفٹنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمر قاسم نے بتایا ہے کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے اور چیمپئن شپ میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ،میرپورخاص اور سندھ کے دیگر اضلاع سے پاور لفٹرز شرکت کریں گے۔ چیمپئن شپ میں مختلف ویٹ کیٹگریز کے مقابلے جن میں 59 کلو گرام، 66 کلو گرام، 74 کلوگرام، 83 کلوگرام، 93 کلوگرام، 105 کلوگرام، 120 کلوگرام اور پلس 120کلوگرام ویٹ کیٹیگریز میں شامل ہیں جن میں جونیئر کلاسک، اوپن کلاسک، ماسٹرز کلاسک، اوپن بینچ پریس اور ماسٹرز بینچ پریس شامل ہوں گے۔ پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راشد ملک نے بتایا کہ پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن نے بتایا کہ پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن نے دوسری سندھ کلاسک پاور لفٹنگ اینڈ بینچ پریس چیمپئن شپ منعقد کروانے کی کی منظوری دے دی ہے اور چیمپئن شپ 8 جولائی تک جاری رہے گی۔