میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے سریاب کسٹم،خروٹ آباد میں تجاوزات ہٹادیں کوئٹہ۔ 06 جولائی (اے پی پی):میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے سریاب کسٹم،خروٹ آباد میں تجاوزات ہٹادیں۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر عوامی سہولت، ٹریفک کی روانی اور شہری نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے اور غیر قانونی رکاوٹوں کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران سریاب کسٹم کے سامنے پبلک لائبریری کے سامنے قائم تجاوزات کو ہٹایا گیا جبکہ عوامی آمدورفت میں رکاوٹ بننے والے غیر ضروری سپیڈ بریکرز کو بھی ختم کیا گیا۔ اسی سلسلے میں خروٹ آباد تھانے کے سامنے موجود سپیڈ بریکر کو ہٹا دیا گیا جبکہ اسپنی روڈ پر قائم غیر قانونی جمپ کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور سڑکوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ عوامی مفاد کے خلاف قائم غیر قانونی تجاوزات اور رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

"میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی تجاوزات کے خلاف کارروائی، عوامی سہولت، ٹریفک کی روانی اور شہری نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں غیر قانونی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔”

کوئٹہ۔ 06 جولائی (اے پی پی):میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے سریاب کسٹم،خروٹ آباد میں تجاوزات ہٹادیں۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر عوامی سہولت، ٹریفک کی روانی اور شہری نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے اور غیر قانونی رکاوٹوں کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران سریاب کسٹم کے سامنے پبلک لائبریری کے سامنے قائم تجاوزات کو ہٹایا گیا جبکہ عوامی آمدورفت میں رکاوٹ بننے والے غیر ضروری سپیڈ بریکرز کو بھی ختم کیا گیا۔ اسی سلسلے میں خروٹ آباد تھانے کے سامنے موجود سپیڈ بریکر کو ہٹا دیا گیا جبکہ اسپنی روڈ پر قائم غیر قانونی جمپ کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور سڑکوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ عوامی مفاد کے خلاف قائم غیر قانونی تجاوزات اور رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رہیں گی۔