راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹائون نےدھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا ہے
راولپنڈی،دھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

مزید خبریں
راولپنڈی ۔6جولائی (اے پی پی):راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹائون نےدھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے دھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم مارچ 2025ء سے پولیس کو مطلوب تھا۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔








