وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کی سعودی وزیر آئی ٹی، یو این انڈر-سیکرٹری جنرل و خصوصی ایلچی اور قازقستان کے نائب وزیراعظم و ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ کے وزیر سے ملاقاتیں

"وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کی سعودی عرب، اقوام متحدہ اور قازقستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں، ڈیجیٹل تعاون، جدت، مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی شراکت داری کے فروغ پر تبادلۂ خیال۔”

جنیوا ۔6جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے سعودی وزیر آئی ٹی عبداللہ السواحہ،یو این انڈر-سیکرٹری جنرل اور خصوصی ایلچی امن دیپ سنگھ گل اورقازقستان کے نائب وزیراعظم اور ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ کے وزیر ژاسلان مادیف سے ملاقاتیں کی ہیں اور آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

پیر کو وزارت آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ سعودی وزیر آئی ٹی عبداللہ السواحہ سے گلوبل ڈائیلاگ آن اے آئی گورننس کے موقع پرملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ جیسے جیسے ٹیکنالوجی دنیا کا مرکز بن رہی ہے، ہمارا تعاون مزید مضبوط ہو رہا ہے،سعودی عرب کے ساتھ آئی ٹی کے شعبے میں شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے۔دریں اثناء پاکستانی وفد نےیو این انڈر-سیکرٹری جنرل اور خصوصی ایلچی امن دیپ سنگھ گل سے ملاقات کی۔ملاقات میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی صلاحیتوں کے فرق کو ختم کرنے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔ اس موقع پر عالمی وعدوں کو عملی جامہ پہنانے اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیااوراے آئی کو پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کا ذریعہ بنانے کے عزم کا اعادہ کااعادہ کیا گیا۔ شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار، جامع اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ اے آئی ایکو سسٹم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔فریقین کے درمیان ڈیجیٹل اور ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے یو این آفس کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ علاوہ ازیں وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے قازقستان کے نائب وزیراعظم اور ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ کے وزیر ژاسلان مادیف سے ملاقات کی۔دونوں رہنمائوں کے درمیان دونوں ممالک کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے مشترکہ اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان اور قازقستان نے ڈیجیٹل شعبے میں تعاون اور تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم کا اعادہ کیا