پولیس ہیڈ کوارٹرز میں مفت طبی کیمپ، اہلکاروں کے طبی معائنے اور ٹیسٹ

پولیس ہیڈ کوارٹرز ڈی ایس پی مسعود شہید ہسپتال میں گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ پاکستان کے تعاون سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں شرکاء کو مفت طبی معائنہ اور صحت کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

راولپنڈی۔7جولائی (اے پی پی):پولیس ہیڈ کوارٹرز ڈی ایس پی مسعود شہید ہسپتال میں گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ پاکستان کے اشتراک سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے ٹی بی ٹیسٹ، چیسٹ ایکسرے اور دیگر طبی معائنے کیے گئے جبکہ ضروری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ ایس پی سکیورٹی اصغر گورائیہ نے طبی کیمپ کا دورہ کیا، ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

مزید خبریں