ڈپٹی کمشنر مردان واصف الرحمان کی ہدایات پر ضلع بھر میں بجلی چوری کے خاتمے کے لیے جاری مشترکہ آپریشن دوسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہا۔ اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں پیسکو، پولیس
مردان ،بجلی چوری کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا دوسرہ روز، ضلع بھر میں کارروائیاں مزید تیز

مزید خبریں
پشاور۔ 07 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مردان واصف الرحمان کی ہدایات پر ضلع بھر میں بجلی چوری کے خاتمے کے لیے جاری مشترکہ آپریشن دوسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہا۔ اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں پیسکو، پولیس، ریونیو اسٹاف اور دیگر متعلقہ محکموں نے مختلف شہری و دیہی علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا۔ڈپٹی کمشنر مردان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں کے دوران متعدد مقامات سے کنڈوں اور دیگر غیر قانونی ذرائع سے کیے جانے والے بجلی کنکشنز ختم کیے گئے، غیر قانونی میٹرز اور کنکشنز منقطع کیے گئے جبکہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، جرمانے عائد اور متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ بھاری بقایاجات رکھنے والے نادہندگان سے واجبات کی وصولی بھی کی گئی تاکہ بجلی کی ریکوری کو بہتر بنایا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ مردان نے واضح کیا کہ بجلی چوری کے خلاف یہ مہم قومی وسائل کے تحفظ، بجلی کے ترسیلی نظام کو مستحکم بنانے، لائن لاسز میں کمی، بجلی کی منصفانہ تقسیم اور عوام کو بہتر و بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جاری ہے۔ اس سلسلے میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی فرد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر مردان نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مشترکہ کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ بجلی چوری جیسے غیرقانونی عمل کی حوصلہ شکنی کریں، قومی وسائل کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع متعلقہ حکام کو فراہم کریں تاکہ ایک شفاف، منصفانہ اور مستحکم بجلی کی فراہمی کا نظام یقینی بنایا جا سکے۔








