پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے ارکان اور ان کے خاندانوں کے لیے خصوصی مراعات کا قانون منظور ہونا پارٹی کے بنیادی منشور اور اصولوں سے انحراف کے مترادف ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی سے ارکان اور ان کے خاندانوں کیلئے خصوصی مراعات کا قانون منظور ہونا پی ٹی آئی کے بنیادی منشور سے کھلی بغاوت ہے، اکبر ایس بابر

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے بانی راہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے ارکان اور ان کے خاندانوں کے لیے خصوصی مراعات کا قانون منظور ہونا پی ٹی آئی کے بنیادی منشور سے کھلی بغاوت ہے۔
منگل کو یہاں اپنے ایک بیان میں خیبرپختونخوا اسمبلی سے اختیارات و مراعات کی نئی قانون سازی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے خیبرپختونخوا اسمبلی سے ارکان اور ان کے خاندانوں کے لیے خصوصی مراعات کے قانون کی منظوری کو پی ٹی آئی کے بنیادی منشور سے کھلی بغاوت قرار دیا۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی بناتے وقت ہم نے سب سے پہلے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا مگر افسوس کہ تحریک انصاف آج اپنے بانیوں کے بنائے ہوئے بنیادی اصولوں سے منحرف ہو چکی ہے۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی رہنما کی حیثیت سے خیبرپختونخوا خصوصی مراعات کے بل کو مسترد کرتا ہوں، یہ بل غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، پی ٹی آئی ارکان کو پشاور ہائی کورٹ میں اسے چیلنج کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری سے جمہوریت، آئین اور قانون کے نام نہاد علمبرداروں کی قلعی کھل گئی ہے، یہ قانون منظور کرنے والے عوامی حقوق کے نام پر عوام کے وسائل کو اپنی ذاتی ملکیت سمجھ بیٹھے ہیں۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ انتشار اور لوٹ مار کی سیاست تمام حدیں پار کر چکی ہے، ان کی سیاست کا اصل مقصد بے نقاب ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس نظام میں جمہوریت، آئین اور قانون کے نام پر عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالا جائے، اس نظام کا کوئی مستقبل نہیں








