گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ سے ملاقات کی اور انہیں وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ سے ملاقات کی اور انہیں وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ گورنر آفس کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی پر اعتماد مثالی رہا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتہائی بہترین انتخابی مہم چلائی جو ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو دورہ خیبرپختونخوا کی بھی دعوت دی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔








