وفاقی وزیر انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ سےاسلامی جمہوریہ ایران کی نائب صدر برائے خواتین و خاندانی امور ڈاکٹر زہرہ بہروز آذر کی ملاقات

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ سے ایران کی نائب صدر برائے خواتین و خاندانی امور ڈاکٹر زہرہ بہروز آذر نے ملاقات کی، جس میں خواتین کے حقوق، خاندانی فلاح اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ سے ایران کی نائب صدر برائے خواتین و خاندانی امور ڈاکٹر زہرہ بہروز آذر نے ملاقات کی۔

اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران خواتین کے حقوق، او آئی سی تعاون اور باہمی تعلقات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر زہرہ بہروز آذر نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کے مثبت سفارتی کردار، ثالثی اور سہولت کاری کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں فلسطین اور افغانستان کی خواتین کے مسائل کو او آئی سی پلیٹ فارم پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر زور دیا گیا۔ڈاکٹر زہرہ بہروز آذر نے پاکستان کی او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی آئندہ دو سالہ چیئرمین شپ کا خیرمقدم کرتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پاکستان کے مؤثر کردار پر اعتماد کا اظہار کیا۔

مزید خبریں