اعظم نذیر تارڑ کا خواتین کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اور انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نےخواتین کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقصد کے حصول کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے درمیان مضبوط تعاون ناگزیر ہے۔

انہوں نے یہ بات اتوار کو ویمن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹرکونسلر سارہ اسماعیل الشورہ سے ملاقات کے دوران کہی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو جامع حقوق اور باوقار مقام عطا کیا ہے، لہٰذا مسلم امہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ان حقوق کا تحفظ اور فروغ یقینی بنایا جائے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان خواتین کے تحفظ اورانہیں بااختیار بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر مختلف اقدامات کر رہا ہےجبکہ خواتین سیاست، پارلیمان اور قومی زندگی کے دیگر اہم شعبوں میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔ملاقات کے دوران پاکستان اور ویمن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کےدرمیان خواتین کے حقوق،بااختیار بنانے اور او آئی سی کے رکن ممالک کے مابین تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں فریقین نے خواتین کوبااختیار بنانے، سماجی واقتصادی ترقی اور ادارہ جاتی تعاون کے شعبوں میں اشتراک مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم کے تحت استعداد کار میں اضافے، مہارتوں اور بہترین تجربات کے تبادلےاورمشترکہ اقدامات کے ذریعے خواتین کے حقوق کے فروغ اور رکن ممالک میں خواتین کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے تعاون کو وسعت دی جائے گی۔

مزید خبریں