پیپلز پارٹی کی جانب سے بھارتی آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر ریلی نکالی گئی

پاکستان پیپلز پارٹی نے بھارتی آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے خلاف ٹنڈو محمد خان میں ریلی نکالی، جس میں دریائے سندھ کے پانی کے تحفظ اور پاکستان کے آبی حقوق کے حق میں بھرپور آواز بلند کی گئی۔

ٹنڈومحمدخان ۔ 12 جولائی (اے پی پی):پیپلز پارٹی کی جانب سے بھارتی آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر میدان میں نکل آئی، (مرجائیں گے مگر دریائے سندھ کے پانی پر قبضہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے، کے عنوان سے بخاری ہاؤس سے پریس کلب ٹنڈومحمدخان تک ریلی نکالی گئی،

ریلی میں ہزاروں جیالوں و شہریوں نے شرکت کی، ریلی کی قیادت پیپلز پارٹی کے ایم پی ایز سید اعجاز شاہ بخاری ،خرم کریم سومرو نے کی، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی مکمل طور پر خلاف ورزی کررہا ہے، انہوں کیا آپ کہ جب تک سندھ کا ایک بھی سپوت زندہ ہے دریائے سندھ کے پانی پر بھارت کا قبضہ برداشت نہیں کریں گے، بزدل بھارت کان کھول کر سن لے دریائے سندھ کے وارث اپنے خون کے آخری قطرے تک اپنے دریاء کے پانی کی حفاظت کریں گے، انہوں نے بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

مزید خبریں