راولپنڈی۔12جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مری ڈویلپمنٹ پلان کے تحت جاری آر ایم کے روڈ منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کا 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی ماندہ کام تیزی سے جاری ہے۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت …
صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات کا مری ڈویلپمنٹ پلان کے تحت جاری آر ایم کے روڈ منصوبے کا دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔12جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مری ڈویلپمنٹ پلان کے تحت جاری آر ایم کے روڈ منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کا 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی ماندہ کام تیزی سے جاری ہے۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبہ ہر صورت اگست تک مکمل کیا جائے تاکہ عوام اور سیاحوں کو جلد جدید سفری سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آر ایم کے روڈ منصوبے کی تکمیل سے مری اور گردونواح کے علاقوں کی رسائی بہتر ہو گی، سیاحت کو فروغ ملے گا اور مقامی معیشت مستحکم ہو گی۔ انہوں نے تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔








