ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ ال ثانی کے انتقال پر اظہار افسوس

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ ال ثانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو ایکس پر اپنےبیان میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے موجودہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد، شاہی خاندان اور قطری عوام سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے،اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان اور قطر کے عوام کو صبر جمیل اور ہمت عطا فرمائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ ال ثانی ایک مدبر رہنما اور پاکستان کے عظیم دوست تھے،قطر کی ترقی کے لیے مرحوم سابق امیر کی غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ امن و استحکام کے لیے مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

مزید خبریں