ملالہ یوسفزئی پاکستان کی بیٹی ودنیا کیلئے امن و علم کا استعارہ ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملالہ یوسفزئی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں ملالہ یوسفزئی کی تعلیم کے فروغ، بالخصوص بچیوں کی تعلیم کے لیے دی گئی قربانیوں اور خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

لاہور۔12جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملالہ یوسفزئی کے عالمی دن پراپنے پیغام میں ملالہ یوسفزئی کی تعلیم کے فروغ کے لیے قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کی بیٹی اور دنیا کے لیے امن و علم کا استعارہ ہے۔بچیوں کی تعلیم کے لیے ملالہ کی جدوجہد دنیا بھر کی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ملالہ یوسفزئی کا عزم ثابت کرتا ہے کہ علم کی طاقت سے معاشرے میں مثبت انقلاب لایا جا سکتا ہے۔ملالہ یوسفزئی کی فروغ تعلیم کے لیے جدو جہد رائیگاں نہیں جائے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ ملالہ یوسفزئی نے دنیا کو پیغام دیا کہ لڑکیوں کی تعلیم ترقی اور امن کی ضامن ہے۔ پنجاب میں بیٹیوں کی تعلیم، حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹیں اب تعلیمی ترقی کے سفر میں حائل نہیں ہوں گی۔

مزید خبریں