پاکستان کی آئی ٹی برآمدات مالی سال 26۔2025میں ریکارڈ 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کے 3.475 ارب ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 29 فیصد زیادہ ہے۔
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات مالی سال 26۔2025میں ریکارڈ 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):پاکستان کی آئی ٹی برآمدات مالی سال 26۔2025میں ریکارڈ 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کے 3.475 ارب ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 29 فیصد زیادہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے نے برآمدات میں نئی تاریخ رقم کر دی،پاکستانی آئی ٹی شعبے کی عالمی منڈیوں تک رسائی، برآمدات اور ملکی زرِمبادلہ میں نمایاں اضافہ ہواہے۔آئی ٹی برآمدات میں اضافے کو سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، بزنس پراسیس آؤٹ سورسنگ، سافٹ ویئر بطور سروس اور گیمنگ شعبوں کی ترقی سے مدد ملی۔پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے جاپان، سنگاپور سمیت ایشیا پیسیفک مارکیٹس میں رسائی بڑھا کر برآمدی آمدنی میں اضافہ کیا۔چھوٹے اور درمیانے درجے کے ٹیک اداروں کی نئی عالمی مارکیٹس میں توسیع نے آئی ٹی برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ماہرین کے مطابق پاکستانی ڈیجیٹل سروسز کی بڑھتی عالمی طلب اور مارکیٹس میں توسیع آئی ٹی برآمدات میں اضافے کا اہم سبب ہے۔پاکستان کی آئی ٹی اور ڈیجیٹل سروسز میں پیش رفت عالمی مارکیٹس میں بڑھتے اعتماد اور مضبوط ہوتے معاشی روابط کی عکاسی کرتی ہے۔








