بولیویا ،مسافر بس کھائی میں گرنے سے 3 افراد ہلاک ، 10 زخمی

بولیویا میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

لاپاز۔14جولائی (اے پی پی):بولیویا میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

شنہوا نے دارالحکومت لا پاز کے محکمہ پولیس کے ڈپٹی کمانڈر مارٹن گالویز کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز لا فلوریڈا کے علاقے میں پیش آیا جو لا پاز شہر کو اپولو میونسپلٹی سے ملانے والی سڑک پر واقع ہے ۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،تاہم ٹریفک پولیس کے مطابق زخمیوں کی تعداد 16 تک پہنچ سکتی ہے کیونکہ مسافروں کی فہرست کی جانچ ابھی جاری ہے۔ حادثے کی وجہ اور ممکنہ فوجداری ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔