وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے منگل کے روز کوہاٹ تحصیل لاچی کے علاقے مالگین میں بارشوں کے باعث مکان گرنے کے المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق شفیع جان نےاس افسوسناک واقعے میں خواتین سمیت 10 افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
کوہاٹ میں مکان گرنے کا واقعہ، وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کا اظہارِ افسوس

مزید خبریں
پشاور۔ 14 جولائی (اے پی پی):وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے منگل کے روز کوہاٹ تحصیل لاچی کے علاقے مالگین میں بارشوں کے باعث مکان گرنے کے المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق شفیع جان نےاس افسوسناک واقعے میں خواتین سمیت 10 افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 نے بروقت ریسیکو آپریشن کے ذریعے ملبے تلے افراد کو نکالا۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحومین کی مغفرت اور زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گی۔








