دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ منگل کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 13 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 57 ہزار 600 کیوسک

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ منگل کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 13 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 57 ہزار 600 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 42 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 42 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 3 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 3 ہزار 100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 12 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 56 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 27 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 20 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 13 ہزار 200 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 23 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 13 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ ایک ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 79 ہزار 800 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 70 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 39 ہزار 300 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 24 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 67 ہزار 700 کیوسک ، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 38 ہزار کیوسک اور اخراج صفر کیوسک میں تریموں بیراج میں پانی کی آمد 19 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 400 کیوسک جبکہ پنجند میں پانی کی آمد 14 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1501.53 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.032 ملین ایکڑفٹ، منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1172.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.695 ملین ایکڑ فٹ اور چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.30 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.274 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔