وزیراعلیٰ بلوچستان کامستونگ میں فائرنگ میں زخمی ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج سے ٹیلی فونک رابطہ، خیریت دریافت کی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل سیشن جج کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ان کے بہترین علاج اور مکمل صحت یابی تک ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

کوئٹہ۔ 23 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل سیشن جج کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ان کے بہترین علاج اور مکمل صحت یابی تک ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے اور اس واقعے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ریاست کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں مزید موثر بنائی جائیں گی۔