صدر مملکت آصف علی زرداری نے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
صدر آصف علی زرداری کی سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کار پاکستان کے امن اور ریاستی اداروں کے عزم کو کبھی کو کمزور نہیں کر سکتے۔








