نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے 33 ویں اجلاس میں کامیاب شرکت کے بعد منیلا سے کرغز جمہوریہ کے شہر چولپون آتا روانہ ہوگئے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم کے اجلاس میں شرکت کے بعد منیلا سے کرغزستان روانہ ہوگئے

مزید خبریں
منیلا۔23جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے 33 ویں اجلاس میں کامیاب شرکت کے بعد منیلا سے کرغز جمہوریہ کے شہر چولپون آتا روانہ ہوگئے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے منیلا کے دورے کے دوران پرتپاک میزبانی پر حکومت فلپائن اور آسیان ریجنل فورم کا شکریہ ادا کیا۔نائب وزیراعظم 23 تا 24 جولائی منعقد ہونے والے ایس سی او کونسل آف فارن منسٹرز کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ اجلاس کے موقع پر وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔








