وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث ہر کردار کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔
مستونگ میں سیشن جج پر دہشت گردوں کے حملہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، اعظم نذیر تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث ہر کردار کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔
جمعرات کو وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر قانون نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔ب
یان کے مطابق وفاقی وزیر قانون نے واقعے پر وزیراعظم کو فوری طور پر تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ حکومت واقعے سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں ہر صورت پوری کرے گی۔اعظم نذیر تارڑ نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس کامران ملاخیل سے ٹیلیفون پر رابطہ بھی کیا جنہوں نے مکمل تعاون اور فوری قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر حملہ درحقیقت ریاست، آئین اور قانون کی حکمرانی پر حملہ ہے، ایسے عناصر کو ہر قیمت پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت عدلیہ کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ریاست کے عزم میں کوئی کمزوری نہیں اور امن دشمن عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔








